اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان نے اقوام متحدہ کے عالمی فورم پر سفارتی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ممبرشپ کے انتخاب میں سب سے زیادہ 169 ووٹس حاصل کیے ہیں۔جس کے بعد پاکستان بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان کو ایشیا پیسفک گروپ میں 191 میں سے 169 ووٹ ملے۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ایشیا پیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے، پاکستان کو اتنی کثیر تعداد میں ووٹوں کا ملنا، عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے آواز بلند کی ہے، انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ذوالقرنین چینہ اور جاوید علی چٹھہ نے بھی اظہار مسرت کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ انتخاب میں پاکستان کو 169، ازبکستان کو 169، نیپال کو 150 اور چین کو 139 ووٹ ملے ہیں۔
Moment of victory. #HumanRightsCouncil https://t.co/Vr7tjlJ4Jh pic.twitter.com/AtyUnINLMp
— Zulqarnain Chheena (@Zchheena) October 13, 2020
Flag of Pakistan has been elected to #HumanRightsCouncil by obtaining highest votes from the Asia Pacific Group. A huge shout out to
@jawadjac3284
our election officer who worked tirelessly for months for this historic win
Flag of Pakistan: 169 Flag of Uzbekistan: 169Flag of Nepal:150 Flag of China139
It’s a great success for Pakistan’s diplomacy. Reflects the level of trust and confidence international community has on our credentials and capacity to play a leading role in processes at the UN.
@ForeignOfficePk
Quote Tweet
Good luck to #Pakistan and all other candidates for today’s election to the #HumanRightsCouncil
@jawadjac3284
@haseebgoharfsp
@PakistanUN_NY