نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں۔
اپنے ایک جاری بیان میں انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ لاہور دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور شہید ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے حامی ہیں اور دھماکے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔