دونوں ٹیموں کے درمیان 15 دسمبر کو برسبین میں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا ، ایک روزہ سیریز کا آغاز 13 جنوری کو ہوگا
لاہور (یس اُردو) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ، قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ 15 دسمبر سے برسبین میں شروع ہونے والی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ طویل فارمیٹ کی سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں شیڈول ہے ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ون ڈے معرکہ 13 جنوری کو برسبین میں لگے گا ۔ دوسرا ایک روزہ میچ 15 جنوری کو میلبرن جبکہ تیسرا میچ 16 جنوری کو پرتھ میں ہوگا ۔ سڈنی 22 جنوری کو چوتھے اور ایڈیلیڈ 26 جنوری کو آخری ون ڈے کی میزبانی کرے گا ۔