اسلام آباد(یس اردو نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کی ری اسٹرکچرنگ کے سلسلے میں ادارے میں نئی بھرتیوں کاعندیہ دیا ہے۔سماجی رابطے کی وبی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی کی ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں ادارے میں پروفیشنلز اور ماہرین کی از سر نو تعیناتی کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا، ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 17 سے 19 گریڈ تک کے لیے جی ایم اور منیجر تک کی آسامیوں پر نئی بھرتی ہوگی۔ زلفی بخاری نے لکھا کہ ادارے کو ایسے قابل افسران کی ضرورت ہے جو ادارے کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار حکومتی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دو دن قبل وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2021 پاکستان کی سیاحت کو بام عروج تک پہنچانے کا سال ثابت ہوگا، کرونا وائرس سے بخیر و خوبی نجات کے بعد انشا ء اللہ ملک کے طول و عرض میں ہوٹل ریسٹورنٹس، سیاحتی مراکز اور سیر گاہیں کھل جائیں گی۔
Pakistan’s Tourism is looking for fresh energetic professionals who can join the team and take PTDC & NTCB to new peaks !
Applications are open now at :https://t.co/pZtKmtnYtx pic.twitter.com/oopAnvDHMQ
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 21, 2020