اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ تمام شہادتیں آصف زرداری کیخلاف جا رہی ہیں ۔ بہت جلد عوام کو خوشخبری ملنے والی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان اور عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدرآصف زرداری کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تمام شہادتیں آصف زرداری کیخلاف جا رہی ہیں ۔ بہت جلد عوام کو خوشخبری ملنے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پورے پاکستان کی جماعت ہے ،وزیراعظم سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خرم شیرزمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی چیخیں نکل رہی ہیں ،خورشید شاہ سند ھ کے سب سے امیر سیاستدان ہیں ۔ جیالوں کو صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ زرداری معیشت کے قاتل ہیں ،سابق صدرکونوٹس جاری کردیئے قوم کو بہت مبارک ہو۔ دوسری طرف سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ ہمیں ڈرنا سکھایا ہے نہ جھکنا ، آج پارلیمان سے چھپ کر فیصلے کئے جا رہے ہیں ، پارلیمان سے چھپ کر فیصلے کرنا غلط ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو کی یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے آزاد، خود مختار اور باوقار ملک کی تعمیر کی،وطن کےلئے جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ ہمیں ڈرنا سکھایا ہے نہ جھکنا، آج پارلیمان سے چھپ کر فیصلے کئے جا رہے ہیں،پارلیمان سے چھپ کر فیصلے کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو غربت اور شدت پسندی سے پاک کریں گے۔