پاکستان کے سب سےموٹےنوجوان گوجرانوالہ کے رہائشی عدنان شیخ عرف ببر شیرکا لاہورکےنجی اسپتال میں آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔
ڈاکٹرز نے آپریشن کے ذریعے عدنان شیخ کا معدہ چھوٹا کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ کم کھائے، اور یوں موٹاپےسےنجات پاسکے۔
گوجرانوالہ کے بھاری بھرکم نوجوان عدنان شیخ عرف ببرشیرکی عمر30سال اور وزن320کلوگرام ہے،موٹاپے اور وزن کےباعث ببر شیر کیلئے چلنا پھرنا بھی محال ہو چکا ہے۔
عدنان شیخ کواس موٹاپے سےنجات دلانےکے لئےلاہور کےایک نجی اسپتال میں اس کا آپریشن ہوا۔