اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کابل یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آج کابل یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے کیونکہ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی گھٹیا اور گھناؤنا فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین کے اہل خانہ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔
#Pakistan strongly condemns the mindless attack at #Kabul University today, resulting in loss of so many precious lives & injuries to many more.
We extend our deepest sympathies & heartfelt condolences to families of victims & wish speedy recovery to wounded.@mfa_afghanistan pic.twitter.com/yXWkJMXoQF
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) November 2, 2020