لاہور : چیمپئنز ٹرافی کی منزل قریب، پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویسٹ انڈیز بورڈ کو لال جھنڈی دکھانے کا امکان، پاکستان کا زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کے بجائے ٹی 20 سیریز پر غور، چیمپئنز ٹرافی کا راستہ صاف ہوتے ہی پاکستان کا ٹرائی اینگولر سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ خبروں کی زینت بننے لگا، ایم او یو سائن نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کیلئے ویسٹ انڈیز کو سرخ جھنڈی دکھانے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔
پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے بجائے زمبابوے سے مختصر فارمیٹ کی سیریز کھیلنے پر غور شروع کر دیا ۔ پاکستان نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 9 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کا امکان بھی روشن کرلیا۔
اس تاریخی فتح کے ساتھ گرین شرٹس آٹھویں ٹیم کے طور پر انگلینڈ میں 2017 میں شیڈول منی ورلڈ کپ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ قومی شاہین عالمی رینکنگ میں 90.4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن ویسٹ انڈیز اس وقت 88.4 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔