counter easy hit

پکا قلعہ پل سے چینڈ پور شریف تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،حادثات معمول بن گئے

Pakka Qila

Pakka Qila

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )پکا قلعہ پل سے چینڈ پور شریف تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،حادثات معمول بن گئے ،سڑک نا قابل استعمال ہو نے کی وجہ سے درجنوں دیہات کا موڑ کھنڈا اور ننکانہ صاحب سے رابطہ منقطع ہو گیا ،مسلم لیگی اراکین اسمبلی اور صوبائی عہدیدران کی طرف سے ضمنی انتخابات میں سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا وعدہ ایک سال بعد بھی وفا نہ ہو سکا متاثرہ دیہات کے درجنوں افراد کا پنجاب حکومت اور مسلم لیگی ایم این اے کے خلاف شدید احتجاج ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی تعمیر شروع کرنے کا مطالبہ ،متاثرہ افراد کی طرف سے سڑک تعمیر نہ ہو نے کی صورت میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی مخالفت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق نواحی دیہات پکا قلعہ ،کوٹ بینی داس اور چینڈ پور کے رہائشی جنرل کونسلر چوہدری فرمان علی گجر ،نصیر احمد ،میاں منظور احمد ،سردار افتخار ڈوگر ،طارق ریاست ڈوگر ،سید نواز علی بخاری اور دیگر نے کوٹ بینی داس میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پکا قلعہ پل سے چینڈ پوڑ شریف تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ناقابل استعمال ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پکا قلعہ ،کوٹ بینی داس ،منگو تارو ،ناروکی ،ماڈھوکی کی ،صدیق آباد سمیت درجنوں دیہات کا قریبی قصبہ موڑ کھنڈا اور ضلعی ہیڈ کوآرٹر ننکانہ صاحب سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے اور لوگوں کئی کلومیٹر زائد متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ،دوسری طرف سڑک ناقابل استعمال ہو نے کی وجہ سے ان دیہات کے لوگ صحت ،تعلیم ،کاروبار اور دیگر سہولیات کے استفادہ کے لئے موڑ کھنڈا بروقت نہیں پہنچ پاتے اور مریض ہسپتالوں میں بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ طلباء اور طالبات مڈل کے بعد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 15 مارچ 2015 کو حلقہ NA137 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگی اراکین اسمبلی اور صوبائی و ضلعی عہدیدران نے علاقہ کے عوام کو سڑک کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی تھی جس کی وجہ سے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگی امیدوار اور سابق ایم این اے رائے منصب علی خاں کھرل کی صاحبزادی ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل نے 40 ہزار ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ،انہوں نے مزید کہا کہ وہ 1985 سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے رہے ہیں مگر انہیں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ ان کے بچے سڑ ک کی تعمیر مکمل نہ ہو نے سے تعلیم اور صحت کی بہتر سہولتوں سے محروم ہو رہے ہیں ،اگر ہماری سڑک کو تعمیر نہ کروایا گیا تو آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے،متاثرہ دیہات کے افراد نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور مذکورہ سڑک کی تعمیر شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر شیخ محمد ارشد اور ایس ایچ او پولیس تھانہ مانگٹانوالہ تصور منیر کی اس یقین دہانی پر کہ وہ مظاہرین کا مطالبہ متعلقہ فورم تک پہنچائیں گے احتجاج ختم کر دیا ۔