پاکپتن (یس اردو نیوز) پاکتن میں کم سن بچہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عارفوالا کے نواحی گاؤں 59 ای بی میں چوتھی جماعت کا طالب علم کمسن بچہ وقاص زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق لاش کھیتوں سے برآمد ہوگئی ہے۔
رانا فواد احمد ڈی ایس پی عارفوالا نے میڈیا کو بتایا کہ کمسن طالبعلم 12 سالہ وقاص گزشتہ روز اسکول سے واپس گھر نہیں گیا۔ تھانہ سٹی پولیس عارفوالا نے اسی گاؤں کے رہائشی 20 سالہ قاتل ابوبکر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کمسن بچہ وقاص کی لاش ملنے پر اہلخانہ پر غشی کے دورے غم سے نڈھال اہل علاقہ سوگوار ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
کمسن بچے وقاص کی لاش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال عارفوالا پہنچا دی ہے ۔ مقتول وقاص کے ساتھ زیادتی کے حوالا سے کہنا قبل ازوقت ہے میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی حقائق منظر عام پر آئیں گے