لاہور: الیکشن 2018 کے پولنگ ڈے کے موقع پر بارش متوقع ہے اور لیکن اگر پولنگ ڈے نے شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا ہی مشکل کردیا تو ٹرن آؤٹ متاثر ہوسکتا ہے اور پھر ایسی صورت میں الیکشن پر بھی سوالیہ نشان لگ سکتاہے ، جب یہی سوال گزشتہ روز ڈیلی پاکستان نے الیکشن کمیشن اور پلڈاٹ کے سامنےاٹھایاتو انہوں نے اس ضمن میں واضح اعلان کردیا۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ ”قانون کے مطابق ٹرن آﺅٹ کا کوئی کم از کم مطلوبہ معیار نہیں ہے لہٰذا انتخابات کے دن جو بھی ٹرن آﺅٹ ہوگا اس سے قطع نظر عددی اکثریت والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا۔ دوبارہ انتخابات کی کوئی گنجائش نہیں۔ البتہ کم ٹرن آﺅٹ انتخابات کا اعتبار کمزور کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔“
اسی سوال کے تناظر میں ایک صارف نے ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر لوگ اپنے بچوں کیلئے پیسے کمانے سخت دھوپ اور بارش میں گھر سے نکل جاتے ہیں، ٹھیک ویسے اگر بچوں کے مستقبل کیلئے الیکشن کے دن نکل آئیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔“
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 25 جولائی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جو پولنگ کے عمل کو متاثر کرسکتی ہے۔