فلسطینی صدر پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے،محمود عباس صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس پانچ وزرا سمیت17رکنی وفدکےہمراہ دورہ کریں گے اور یکم فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ فلسطینی صدر اوروزیراعظم نواز شریف اسلام آبادمیں فلسطین کےنوتعمیرشدہ سفارتخانےکاافتتاح کریں گے، دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی صدر کا یہ تیسرا دورہ ہے، محمودعباس2005اور2013میں بھی پاکستان کادورہ کر چکے ہیں۔