امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن معاہدہ اتنا مشکل نہیں جتنا لوگ سوچتےہیں، امریکا امن معاہدہ کرانے کیلئے پرعزم ہے ،فلسطینی صدرنے کہا کہ امن صرف دوریاستی حل میں ہے،جو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی مددگار ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ سے فلسطینی صدرمحمود عباس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدےکیلئے اسرائیل اورفلسطین کےساتھ کام کرنےکیلئےپُرعزم ہیں، اسرائیل اورفلسطین کےدرمیان امن قائم کرنا چاہتےہیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی دو ریاستی حل کےتحت امن چاہتےہیں، جو دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھی مددگارہوگا، امن کے حوالے سے ٹرمپ کی کوششوں کےنتیجے میں نئےاسباب پیداہوں گے، وقت آگیا ہےکہ اسرائیل فلسطینی زمین اورشہریوں پر قبضےکوختم کردے۔