پانامہ لیکس نے نیا پنڈورا باکس کھولا تو کئی عالمی رہنما اورشخصیات اس کی زد میں آ گئے، آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ
لاہور (یس اُردو) پانامہ لیکس نے عالمی سیاست میں تہلکہ مچا دیا ، آئس لینڈ کے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا ، ادھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں لافرم موزیک فونیسکا سے منسلک افراد کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔
پانامہ لیکس نے نیا پنڈورا باکس کھولا تو کئی عالمی رہنما اورشخصیات اس کی زد میں آ گئے ، آئس لینڈ کی اپوزیشن نے وزیر اعظم سگمندر گنلاگسن کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیکس انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ۔آسٹریلین ٹیکس آفس کے مطابق وہ موزیک فونیسکا کے آٹھ سو کلائنٹس کی تفتیش کر رہے ہیں ۔نیوزی لینڈ کی ٹیکس ایجنسی نے بھی اس لافرم سے منسلک لوگوں کو لائن حاضر کر لیا ۔برطانیہ میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے والد کا نام پانامہ فہرست میں آنے کے بعد حکام نے معاملے کی تہہ تک پہنچنےکا اعلان کیا ہے ۔ پانامہ لیکس میں شامل دیگر ممالک نے بھی معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔