تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
اسلام آباد: پناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی مشترکہ ٹیم کا اجلاس آج پھر ہوگا جس میں وزیراعظم کے صاحبزادوں کی فراہم کردہ مزید دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء جے آئی ٹی کو درپیش مشکلات اور سیکورٹی خدشات سے متعلق درخواست دائر کرنے کیلئے آج سپریم کورٹ پہنچیں گے۔دراخواست میں جے آئی ٹی ارکان پر تنقید اور بیرونی دباؤ کا تذکرہ بھی کئے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روزوزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز پانچویں بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔ دوسری جانب حسن نواز کی طرف سے نیلسن اور نیسکول سے متعلق تمام دستاویزات تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دی گئیں۔ حسین نواز کی جے آئی ٹی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئےگئےاورغیر متعلقہ افرا دکو کسی صورت جے آئی ٹی ممبران قریب جانے کی جازت نہیں دی گئی۔