قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے کیس کے فیصلے کے بعد چیرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اہم اجلاس پیر کے روز طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیرمین نیب اور پراسیکیوٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی نیب راولپنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔