پیرس (اے کے راؤ) فرنس 24 کے مطابق پانامہ میں رجسٹر ماڈرن ایکسپریس کاناکارہ مال بردار بحری جہاز فرانسیسی جنوب مغربی ساحل سے ٹکرانے سے بچا لیا گیا۔ اورا سے محفوظ طریقے سے بندر گاہ پہنچا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 26 جنوری کو ایک مال بردار بحری جہاز فرانس کے جنوب مغربی ساحل سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر شدید موسم کا شکار ہو کر توازن کھو بیٹھا اورایک طرف کو الٹ گیا۔
حالات کی نزاکت کے پیش نظر عملے کے 22 افراد کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ اور اب جہاز عملے کے بغیر سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر تھا۔ اتوار کو سمندر میں 80 کلومیٹر کی ہوا اور خراب موسم کی وجہ سے اس 164 میٹر طویل جہاز کو ’ٹو‘ کر کے لانے کی ہالینڈ ٹیم کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔
3 سو ٹن فیول سے لدے کارگو جہاز کو سیدھا کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ اس سے جہاز کے ساحل سے ٹکرانے کے امکانات بڑھ گئے تھے۔ جہاز پر ایندھن کی وجہ سے ساحل پر ہنگامی انتظامات کیے گئے۔ مگر سموار کو کی گئی ایسی ہی کوشش بارآور ہوئی اور اب جہاز کو 3 ناٹنگم مائل کی سپیڈ سے بندر گاہ کی جانب کھینچا جا رہا ہے۔
یہ ناکارہ مال بردار جہاز فرانس کے ساحلوں سے ٹکرانے والا تھا مگر اب امید ہے کہ ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی اسے محفوظ طریقے سے بندرگاہ تک پہنچا دیا جائے گا۔
2002 میں شمالی سپین میں پرسٹیج آئل ٹینکر کے ڈوب جانے سے پچاس ہزار ٹن تیل سمندر میں بہہ جانے سے کئی ہزار میل پر پھیلا ہوا سمندر آلودگی کا شکار ہو گیا تھا۔ ایسی ہی صورتحال فرانس میں بھی ہوسکتی تھی مگر فرانسیسی حکام نے ہنگامی حالت سے بچا لیا۔