اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرا عظم نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی شخصیت متنازع ہوگئی تھی اور اب خبر یہ ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے مرکزی کردار واجد ضیا کو بہت بڑا انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
نواز شریف کی نااہلی کے مرکزی کردار واجد ضیاء کو بڑا انعام دینے کا فیصلہ، پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ اور موجودہ آئی جی ریلوے واجد ضیاء کو ترقی دینے پر غور،، تفصیلات کے مطابق حکومت نے 15 سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے میں طلب کیا ہے۔ سیکرٹری ٹو وزیراعظم محمد اعظم کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پٹرولیم ڈویڑن اسد حیائو الدین کو گریڈ 22 ،ایڈیشنل سیکرٹری انچارج منصوبہ بندی ظفر حسن کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق محمد اعظم، اسد حیائو الدین ،ظفر حسن کے گریڈ 21 میں 2 سال 25 فروری کو مکمل ہو جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے احمد حنیف اورکزئی کا کیس بھی ترقی کیلئے زیر غور آئیگا۔ ذرائع کے مطابق عابد حسین،تاشفین خان،اعجاز احمد کے نام بھی گریڈ 22 میں ترقی کے لئے زیر غور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق شمس الدین سومرو،حسن ناصر جامی،عمر رسول کے نام بھی ترقی کیلئے زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی موٹرویز اے ڈی خواجہ کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا کیس بھی زیر غور آئیگا۔