counter easy hit

پاناما لیکس کیس :آئینی درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت جاری ہے۔سماعت میں اسحاق ڈار کی معافی سے متعلق ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرنہ کیے جانے کا ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔

Panama leaks case: hearing on constitutional petitions in SC

Panama leaks case: hearing on constitutional petitions in SC

پانامالیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کررہاہے۔ نیب پراسیکیوٹر وقاص ڈار نے سماعت کے دوران اجلاس کے میٹنگ منٹس پیش کیے۔ وقاص ڈار نے کہا کہ پراسیکیوٹر نیب نے اپیل دائر نہ کرنے کی تجویز دی جبکہ چیئرمین نیب نے تجویز سے اتفاق کیا۔ جسٹس گلزار نے استفسار کیا کہ ایسے کتنے مقدمات ہیں جن میں اپیل دائر نہیں کی گئی؟ وقاص ڈار کا کہنا تھا کہ ایسے لا تعداد مقدمات ہیں جن میں اپیل دائر نہیں کی گئی۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ایسے بہت سے مقدمات ہیں جن میں ججز نے متفقہ فیصلہ دیا لیکن نیب نے اپیل دائر کی۔ جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ اس پہلو کو زیر غور لائیں گے جب نیب کی باری آئے گی۔ پاناما پیپرز کیس کی سماعت کے موقع پر شیخ رشیدو دیگر درخواست گزار موجود ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website