ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد: پناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ آج مرتب کرے گی ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوگا ۔ جے آئی ٹی وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کی جانب سے فراہم کردہ دستاویزات اور ریکارڈ کا جائزہ لے گی ، جس کے بعد اب تک کی تحقیقات کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی جائے گی ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے رپورٹ منگل کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔