counter easy hit

پانامالیکس؛ وزیراعظم کے بچوں کی سپریم کورٹ سے وکیل تبدیل کرنے کی درخواست

Panama Leaks, prime minister's childeren request to change lawyer of the Supreme Court of Pakistan

Panama Leaks, prime minister’s childeren request to change lawyer of the Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق معاملے میں اپنا وکیل تبدیل کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔

پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے تینوں بچوں حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز کی جانب سے مشترکہ طور پر سلمان اکرم بٹ سپریم کورٹ میں وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے تھے تاہم اب نوازشریف کے بچوں نے کیس کے لئے سینئرقانون دان بیرسٹر اکرم شیخ کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور اس کے لئے باقاعدہ درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ رفاقت حسین کے ذریعے  جمع کرادی ہے۔

دوسری جانب سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اکرم بٹ بدستور وزیراعظم نواز شریف کی وکالت کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقاتکے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت منگل کو ہوگی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website