جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اجلاس کی صدارت کریں گے
اسلام آباد: پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ریکارڈ کیے گئے بیانات اور جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے گی ۔ پاناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس آج پھر جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء اجلاس کی صدارت کریں گے ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قلمبند کیے گئے بیانات اور اب تک جمع کرائے گئے ریکارڈ ، دستاویزات کا جائزہ لیا جائے گا۔