counter easy hit

پاناما لیکس کی تحقیقات، پی ٹی آئی کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری

Panama Lex

Panama Lex

پاناما لیکس کی تحقیقات پر تحریک انصاف کے رابطوں میں تیزی آ گئی۔ شاہ محمود قریشی نے آفتاب شیر پاؤ اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاناما لیکس کا ہنگامہ تحریک انصاف کے اپوزیشن سے رابطے تیز۔ شاہ محمود قریشی کا آئین کے اندر رہ کر تحریک چلانے کا عندیہ ۔ پیپلز پارٹی پیر سے کرے گی ملاقاتوں کا آغاز۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آئین کے ماوراء کوئی مطالبہ کیا نہ کریں گے۔ آفتاب شیر پاؤ نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بااختیار کمیشن بنایا جائے۔ شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت المسلیمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی اور پاناما لیکس پر انہیں تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کیا۔ دوسر ی جانب پیپلز پارٹی کی چار رکنی کمیٹی پاناما لیکس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے پیر سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے شروع کرے گی۔