پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے پیپلز پارٹی نے شعیب سڈل کا نام مسترد کر دیا۔ خورشید شاہ کہتے ہیں تحقیقات ایف آئی اے کے افسر یا ریٹائرڈ جج کا کام نہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی پیشکش قبول کرتے ہوئے شعیب سڈل کا نام دیا تھا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے شعیب سڈل کا نام مسترد کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا اتنے بڑے الزامات کی تحقیقات ایف آئی اے کے افسر یا ریٹائرڈ جج کا کام نہیں۔