سوالنامے میں پانچ مرکزی اور باقی ضمنی سوالات شامل کئے گئے ہیں ، یس اُردو نے سوالنامے کی کاپی حاصل کر لی
اسلام آباد (یس اُردو) پاناما لیکس پر ہنگامہ جاری ہے ، اپوزیشن نے وزیر اعظم کے لیے 5 سوالات پرمشتمل سوالنامہ تیار کرلیا ۔ یس اُردو نے اپوزیشن کے سوالنامے کی کاپی حاصل کر لی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کیلئے اپنا سوالنامہ تیار کرلیا ۔ سوالنامہ میں پانچ مرکزی باقی ضمنی سوال ہیں ۔ پہلا سوال ۔۔۔ وزیراعظم مےفیئرمیں فلیٹس سےمتعلق وضاحت دیں۔ دوسرا سوال ۔۔۔ پارک لین مےفیئرمیں فلیٹس کب خریدے گئے تیسرا سوال ۔۔۔ وزیراعظم برطانوی اخبارات میں فلیٹس سےمتعلق خبروں کی وضاحت کریں چوتھا سوال ۔۔۔ وزیراعظم وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس میں فلیٹس سےمتعلق بیان کاجواب دیں پانچواں سوال وزیراعظم 1985سے 2016تک بیرون ملک خریدی اورفروخت کی گئی جائیداد کی تفصیلات دیں چھٹا سوال وزیراعظم اورانکےاہلخانہ نے1985سے2016تک کتناٹیکس دیا،تفصیلات دی جائیں ساتواں سوال وزیراعظم اپنےاوراہلخانہ کےنام آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بتائیں آٹھواں سوال آف شورکمپنیوں کی مالیت اورسرمایہ کاری کی تفصیلات بتائی جائیں