آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پانامہ کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے
لاہور (یس اُردو) پانامہ لیکس کو خفیہ دستاویزات کا اب تک کا سب سے بڑا انکشاف کہا جا رہا ہے ، پانامہ کی ایک لا فرم ہے جو امیر لوگوں کے لیے ایسی کمپنیاں بناتی ہیں جہاں وہ اپنا پیسہ چھپا سکیں ۔1977 سے قائم پانامہ بیس اس کمپنی نے دنیا بھرمیں اپنا بزنس پھیلا رکھا ہے جو سالانہ فیس لے کر لوگوں کے مالی معاملات کی بھی دیکھ بھال کرتی ہے ۔اس کی ویب سائٹ پر بیالیس ممالک میں چھ سو لوگ کام کرتے ہیں ۔
موزیک فانسیکا کے ٹیکس کے پناہ گاہ سمجھے جانے والے ممالک سوئٹرز لینڈ ، قبرص ، برطانوی جزیروں جیسے مقامات پر کام کرتی ہے ۔ یہ دنیا کی چوتھی بڑی آف شورز سروسز فراہم کرنے والی فرم ہے جو تین لاکھ کمپنیوں کےساتھ جڑی ہے ۔ سب سے مضبوط رابطہ برطانیہ ہے جہاں اس فرم کی نصف کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پانامہ کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے ۔ ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے فرمانروا، آئس لینڈ کے وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے