پاناما کے حکام کا کہنا ہے کہ اس چھاپے میں دستاویزات سمیت متعدد ڈیجیٹل فائلز بھی قبضے میں لی گئی ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئیپاناما (یس اُردو) پاناما میں پولیس نے موساک فونسیکا کے دفاتر پر چھاپہ مارا ہے جبکہ ستائیس گھنٹے طویل تفتیش میں متعدد دستاویزات قبضے میں لیے گئے ۔پاناما کے حکام کا کہنا ہے کہ اس چھاپے میں دستاویزات سمیت متعدد ڈیجیٹل فائلز بھی قبضے میں لی گئی ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔پاناما کی حکومت موساک فونسیکا کےخلاف ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے جس کے مطابق کمپنی نے متعدد شخصیات اور اداروں کو ٹیکس چھپانے میں مدد دی ہے ۔ پاناما کے پراسیکیوٹر کے مطابق چھاپے میں کمپنی کے زیر استعمال رہنے والے سو سے زائد سرورز قبضے میں لیے گئے ہیں جن کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔