قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا ہمارے دور میں اگر کوئی حج اسکینڈل تھا تو وہ وزیر سزا بھگت رہے ہیں
لاہور (یس اُردو) قمر زمان کائرہ کہتے ہیں جب معاملہ گر بڑ کرنا ہوتا ہے تو سعد رفیق کے ذمہ لگ جاتا ہے ، ہمارے دور میں اگر کوئی حج اسکینڈل تھا تو وہ وزیر سزا بھگت رہے ہیں ، نعیم الحق نے کہا کہ سعد رفیق بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، ان کے اقتدار کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے ۔
دنیا نیوز سے بات چیت کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ٹی او آرز پر اپوزیشن نے تو حکومت کے تمام پوائنٹس مان لئے، ہم وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں ۔ ہمارے دور میں اگر کوئی حج اسکینڈل تھا تو وہ وزیر سزا بھگت رہے ہیں ۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سعد رفیق بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،ان کے اقتدار کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے ۔نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر جوا ب دینے کے بجائے حکومت عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ۔