گجرات ( صغیر احمد قمر ) پانامہ لیکس انکشافات نے شریف برادران کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے موجودہ حکمران عوامی فلاح وبہبود کے کام نہیں بلکہ کرپشن اور کمیشن والے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر یوسی2مہر محمد ارشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکمران عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں جس کا واضح ثبوت منتخب بلدیاتی نمائندو ں کو جان بوجھ کر اختیارات نہ سونپنا ہیں اگر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات سونپ دیے جائیں تو عوام کے 50فیصد مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو سکتے ہیں حکمرانوں نے صرف لاہور کو ہی پاکستان سمجھ رکھا ہے حالانکہ لاہور کے علاوہ بھی پاکستان کا علاقہ ہے اور اس میں پاکستانی عوام بستے ہیں ہم چیف جسٹس آف پاکستان وفاقی ادارے نیب ودیگر احتسابی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پانامہ لیکس انکشافات کی روشنی میں شریف خاندان سمیت تمام لوگوں کا بے رحم احتساب کیا جائے اور ان کے کالے کرتوت عوام کے سامنے لائے جائیں