پاناما سٹی: پاناما کا ہنگامہ پاناما پیپرز جاری کرنیوالی مالیاتی کمپنی موزیک فونسیکا کو ہی بھاری پڑگیا ہے۔
کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز لیک ہونے سے کمپنی کی ساکھ کونقصان پہنچا ہے اور کاروبار محدود ہوگیا ہے جس کیوجہ سے دفاتر بند کرنا پڑے ہیں اور ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا پڑا ہے، دنیا بھر میں کمپنی کے 45 میں سے 39 دفاتر بند ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ 3 اپریل 2016 کو پاناما پیپرز سامنے آنے کے بعد دنیا کے 70ممالک میں 150 سے زائد تحقیقات شروع ہوئیں، پاکستان میں بھی پاناما لیکس پر سیاسی بھونچال آیا۔