counter easy hit

پنچایت زیادتی کیس؛ شہباز شریف نے متعلقہ تھانہ کا پورا عملہ معطل کردیا

ملتان: پنچایت زیادتی کیس میں غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متعلقہ تھانہ مظفر آباد کا پورا عملہ معطل کردیا۔

Panchayat Rape Case; Shahbaz Sharif suspended the entire Police station staff of the relevant investigation

Panchayat Rape Case; Shahbaz Sharif suspended the entire Police station staff of the relevant investigation

ملتان میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف  نے کہا کہ 16 جولائی کو ہونیوالے واقعے کا مقدمہ 8 روز بعد درج ہوا، 25 جولائی کو تیسری ایف آئی آر کاٹی گئی، دونوں واقعات کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہوئی، اس سے بدترین غفلت کا ثبوت ملتا ہے کہ اتنا سنگین واقعہ ہو گیا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس لیے اے ایس پی ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت تھانہ مظفر آباد کا پورے عملے کو معطل کر دیا گیا ہے اور سی پی او ملتان کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ تین پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آج ملتان پہنچے گی اور 72 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ جب تک انصاف دہلیز تک نہیں پہنچے گا چین سے نہیں بیٹھوں گا، اب انصاف ہوتا ہوا دکھائی دے گا، کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید غفلت برداشت نہیں ہوگی، مجرموں کو ایسی سزا ہو گی کہ دوبارہ کسی کو ایسی حرکت کا خیال تک نہیں آئے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website