پنٹاگون نے افغانستان میں القاعدہ کے اہم رہنما فاروق القحطانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
پنٹاگون کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاروق القحطانی 23 اکتوبر کو افغان صوبے کنڑ میں ایک فوجی کارروائی میں مارا گیا، جبکہ دوسرے حملے میں القاعدہ رہنما بلال العتابی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی، حملے کے نتائج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
اس سے قبل امریکی حکام نےکہا تھا کہ فاروق القحطانی اوربلال العتابی فوجی کارروائی میں مارے گئے ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پنٹاگون کے مطابق القحطانی شمالی افغانستان میں القاعدہ کے امیر تھے، دونوں کمانڈر القاعدہ کو دوبارہ منظم کرنے میں مصروف تھے۔