برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جنت الفردوس لٹل اینجلز برطانیہ کے زیر اہتمام مقامی ہال میں عظیم الشان چیرٹی افطا ر ڈنر انعقاد پذیر ہوا جس میں برطانیہ بھر سے سیاسی سماجی مذہبی و کا روباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی میزبانی کے فرائض بانی و چیف اگزیکٹو آفیسر مسز شمیم محمود نے سرانجام دیے ۔ اطہر صدیقی اور شہلا خان نے سٹیج سیکرٹری کی خدما ت پیش کیں جبکہ اس موقع پر مسٹر داؤد ، غزالہ احمد ، مسز طلعت سلیم ، مسٹر مینگو علی ، سمینہ خان، عبد اللہ رحمن ، طیبہ لو ہا ر ، شہناز چا ندنی ،مسٹر قریشی ، اعجا ز صدیقی ، نرگس بی بی ، شا ہین لطیف ، فریدہ زہرین ، شا زیہ گلزا ر، گل ، رضوانہ بی بی ، عالیہ ، نصر ت ،رعنا شمع نذیر، روبینہ ، آسیہ ، عمران، سمینہ رحمن ، سلمیٰ شوکت ، شعیب ، طیب ، فیا ض احمد ، عمران مسعود اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کی کفا لت سے ہی در حقیقت راحت اور سکون کی دولت نصیب ہو تی ہے ۔ خدمت خلق ہی وہ سچا اور حقیقی جذبہ ہے جس سے ہر فرد انسانیت کی معراج تک جا پہنچتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جنت الفردوس نے یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی زندگی کی بنیا دی ضروریا ت کا جو ذمہ اٹھا رکھا ہے وہ صاحب استطا عت افراد کے تعاون سے ہی پا ئیہ تکمیل تک پہنچتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آج کے اس پر فتن اور افراتفری کے دور میں حقیقی امن اور سکون زندگیوں کے اندر خدمت خلق اور حقوق العبا د پر عملی اقداما ت اٹھانے سے ہی میسر ہو سکتا ہے ۔ شرکاء نے جنت الفردوس لٹل اینجلز کی یتیم مساکین بے سہا را بچوں قدرتی آفات اور دیگر مشکلا ت میں پیش کردہ گراں قدر خدما ت کو بے حد سراہتے ہو ئے بھرپور تعاون کا عملی ثبوت پیش کیا افطا ر چیرٹی ڈنر کے اختتام پر 68 ہزار پا ؤنڈز کی خطیر رقم یتیم اور مساکین بچوں کی امداد اور تعلیم و تربیت کے لیے جمع ہو ئی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر جنت الفردوس برطانیہ مسز شمیم محمود کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک غریب اور مفلس افراد کی مدد اور تعاون کا سلسلہ جا ری و ساری رکھوں گی ۔