counter easy hit

پیراگوئے میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی

اسونشن: پیراگوئے میں صدر ہوریکٹیو کارٹس کی جانب سے دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے اور مشتعل ہجوم نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگادی۔

Paraguay protesters set fire to the parliament

Paraguay protesters set fire to the parliament

یوروگوئے کے آئین کے مطابق ملک کا صدر دوسری مدت کے لئے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن ملک کے موجود صدر ہوریکٹیو کارٹس نے اس قانون میں نرمی کرتے ہوئے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کا بل پارلیمنٹ سے منظور کروایا تو ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیراگوئے کے صدر کی جانب سے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے اور مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی عمارت کو نذر آتش کردیا اور اس کی کھڑکیاں اور باڑ توڑ دیئے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے بل کی حمایت کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کے آفسز میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور ربڑ کی گولیاں برسائیں جس سے متعدد افراد اور سیاستدان زخمی بھی ہوئے۔ پیراگوئے کے صدر نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذریعے جمہوریت کو  فتح نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس کا دفاع کیا جا سکتا ہے، آپ لوگ یقین رکھیں کہ موجودہ حکومت صورت حال کو معمول پر لانے کے لئے بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔ اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگا دیا گیا ہے لیکن ہم اس کا مقابلہ کریں گے اور عوام کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر اس فیصلے کے خلاف مظاہرے کریں۔ واضح رہے کہ پیرا گوئے میں جنرل الفریڈو اسٹرایسنر نے 1954 میں مارشل لاء لگایا تھا اور پھر 1989 تک اقتدار پر قابض رہے۔ جنرل الفریڈو کے بعد نئی حکومت نے 1992 میں ملک کا آئین بنایا لیکن اس وقت سے ملک میں سیاسی عدم استحکام موجود ہے۔ موجودہ صدر کی مدت 2018 میں ختم ہو رہی ہے لیکن اگر پارلیمنٹ سے دوسری صدارتی مدت میں انتخاب کا بل منظور ہو جاتا ہے سابق صدر فرنینڈو لوگو جنہیں 2012 میں زمینوں پر قبضے کے الزام میں صدارت سے ہٹایا گیا تھا بھی صدارتی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website