ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پنجاب پیرا میڈیکس الائنس ضلع ننکانہ صاحب کا اجلاس زیر صدارت چوہدری شفیق گجر منعقد ہوا جس میں فیلڈ میں کام کرنیوالے ویکسی نیشن ونگ ای،پی ، آئی کے ویکسی نیٹرز کو جو حاضری کیلئے موبائل دیے گئے ہیں وہ بالکل ناکارہ ہیں اور نیٹ ورک E-vix2جو کہ پرانا سسٹم ہے دو ردیہات میں سنگل کا پرابلم آتاہے جس کے باعث ویکسی نیٹرز کی تنخواہ روک دی جاتی ہے اور کچھ ویکسی نیٹرز کی انکرنمنٹ اسی سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے سٹاپ کردی گئی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ ویکسی نیشن ڈیپارٹمنٹ میں جدید موبائل سسٹم کو متعارف کروایا جائے تاکہ ملازمین اپنی حاضری کے سلسلہ میں پریشان نہ ہوں اور انہیں کسی قسم کی سزا بھی نہ دی جائے اجلاس میں چوہدری حمید گجر ، راؤ ظفر اقبال ، فرخ ، محمد ابراہیم ، DSVمحمد اکرم ، رائے اصغر علی ، بشارت علی ، حاجی ظفر اقبال ، ملک مقصود ڈوگر ، ڈاکٹر آصف رضا نے شرکت کی۔