رپورٹ(ایف اے فاروقی) پیرس میں جاری 38ویں ٹیکس ورلڈ نمائش میں دنیا بھر سے آئے ہوئے چھ سو سے زائد سٹال ہولڈر نے حصہ لیا پیرس کی یہ نمائش پاکستان کے لیے اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے کا ایک بہترین موقع ہے اس سال اس نمائش میں 36 پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کر رہی ہیں جن میں سے 12 سے زائدکمپنیاں ٹی ڈی اے پی کے زیر اہتمام جب کہ باقی کمپنیاں اپنے وسائل سے اس نمائش میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں – یہ نمائش پیرس میں سال میں دو بار منعقد کی جاتی ہے-رواں سیشن میں دنیا کے 27ملکوں کی 694کمپنیاں شریک ہیں-یہ نمائش 15سے 18فروری تک جاری رہے گی- کمرشل قونصلر سفارتخانہ پاکستان عمبرین افتخار نے پاکستانی ا سٹال ہولڈرڑ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے کی کوششوں کو سراہا اور پیرس میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا-نمائش کنندگان نے بتایا کہ خریدار پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی سہولیات پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں- بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔