پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس ائیر شو کا پہلا دن۔ جے ایف تھنڈر نے دھوم مچا دی۔ تفصیل کے مطابق فرانس کے دار الحکومت پیرس کے لی برجے ائیر پورٹ پر 51ویں انٹر نیشنل ائیر شو شروع ہو گیا ہے۔
دنیا بھر سے 44 ممالک ائیر شو میں اپنے اپنے جہازوں کی مہارت پیش کریں گے۔جبکہ ائیر شو کے پہلے ہی دن جے ایف تھنڈر نے نمائشی پرواز کی اور سات منٹ میں پاکستانی پائیلٹ نے دنیا کو حیران کر دیا۔
جے ایف تھنڈر پہلی مرتبہ فرانس ائیر شو میں اپنی مہارت دیکھانے کے لئے شامل ہوا ہے۔لی برجے ائیر پورٹ پر پاکستانی پائلٹ نے تھنڈر کی شاندار پرفارمس دیکھاتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور لینڈنگ کے وقت حاضریں نے تالیاں بجا کر پاکستانی پائلٹ اور تھنڈر 17کو داد دی اور تعریف کی ۔پیرس ائیر شو 21جون تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ پیرس ائیر شو کے پہلے دن کی نمائشی پرواز کے ساتھ ہی پاکستان کو جے ایف تھنڈر فروخت کرنے کا آرڈر بھی مل گیا ہے۔جو پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے خوشی کا باعث بن گئی ہے۔