پیرس (اے کے راؤ) حکومت بحرین کی جانب سے پیرس میں بین المذاہب امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مزاہب اور خصوصا” فرانس میں ایکٹو مسلم تنظیمات کو دعوت دی گئی۔ بحرین کے بادشاہ کی جانب سے دنیا میں امن کی کاوشوں کے سلسلہ حکومت بحرین کی جانب سے الشیخ صلاح بن یوسف الجودر کو سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری کی سربراہی میں منہاج القرآن کے وفد نے اس اہم ایونٹ میں شرکت فرمائی۔ سربراہ کانفرنس الشیخ صلاح بن یوسف الجودر نے وفد کو خود ویلکم کیا اور تمام ممبران کو تحائف دیے گئے۔ جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک محمد نعیم چوھدری نے امن کانفرنس کے انعقاد ، وارم ویلکم اور تحائف دیے جانے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔