پیرس (اے کے راؤ) فرانس کے وزیراعظم مینوئل ولاس سوئس شہر ڈیووس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ISIS کی مکمل شکست تک فرانس حالت جنگ میں ہے اور جب ان سے ہنگامی حالت کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ تو ہنگامی حالت میں نہیں رہ سکتے مگر ہنگامی حالت برقرار رہے گی جب تک شدت پسند تنظیم ISIS کو مکمل شکست نہیں ہو جاتی۔
انہوں نے اس عظم کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ ہماری ایک مکمل اور بین الاقوامی جنگ ہے۔ جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اور ہم ’افریقہ، مشرقی وسطی، ایشیا سے ہم ISIS کو پوری طرح ختم کر کے دم لیں گے۔
یاد رہے گذشتہ برس 13 نومبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملوں کے بعد جس میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ ہوا تھا اور بعد میں اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
ہنگامی حالات کے نافذ ہونے سے پولیس کواضافی اختیارات حاصل ہو جاتے ہیں وہ شبہے کی بنیاد پر چھاپہ مارنے یا کسی کوگھر میں نظر بند کر سکتی ہے۔