پیرس ( اے کے راؤ سے ) محب وطن اوور سیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اس بیان کہ ” پاکستان کی سالمیت، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر سطح پر احتساب ضروری ہے اور پاکستان کی مسلح افواج اس سمت میں بامعنی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔” کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحصال ہی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ،پاناما لیکس نے واضع کر دیا ہے کہ پاکستانی عوام کا شدید استحصال ہوا ہے !
بزنس میں طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ہماری آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ اور سابقہ دونوں حکمرانوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔
راؤ مزمل حسین نے حالیہ پاناما لیکس کے ہوش رباء انقشافات کے بعد کہا ہے کہ اس کے سرخیل حکمران خاندان پاکستان کڑے احتساب کا حق دار ہے۔ اور یہ احتساب حکمران خاندان اپنے من پسند جج صاحبان سے ہونے نہیں دیگا۔ اس کے لیے بدنام کمیشن کے شیلٹر کی بجائے اس معاشی دہشت گردی کو ملٹری کورٹ میں چلایا جائے۔
صابر جمیل نے کہا کہ یہ بھی پتا چلایا جائے کہ انڈیا پاکستان میں منی ٹرانسفر پر پابندی کے باوجود 2015 میں چار ارب نوے کروڑ کس مد میں ٹرانسفر ہوئے۔