پیرس: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیرانتظام مرکز منہاج القرآن فرانس میں عید ملن کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القران کے رفقا و وابستگان اور رہنماوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے سربراہان ،معززین پیرس اور میڈیا پرسنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا فارمیڈ دوستانہ ماحول میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے کام اور کرنے والے کا تعارف کارکن کن کی زبانی تھا۔ تقریب کی نظامت نائب صدر طاہر عباس گورائیہ نے کی جبکہ جنرل سیکریٹری منہاج ویلفئیر فاونڈیشن چوھدری سلیمان اسلم نے تنظیم کے ماضی مستقبل اور حال کے پراجیکٹ پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ کارکنوں کا مختصر تعارف بھی کروایا۔ اس سے پہلے حافظ محمد معزم اور زاہد چشتی نے گل ہائے عقیدت با حضور صلی اللہ علیہ وسلم پیش کئے۔ منہاج ویلفئیر فرانس کے صدر راجہ بابر حسین نے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے احکامات کی روشنی میں منہاج القرآن فرانس اور منہاج ویلفئیر فرانس کے کام اور کردار پر گفتگو کرتے ہوئے مرکزی تنظیم کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے مہر محمد ارشد ، نعیم چوھدری اور علامہ محمد حافظ اقبال اعظم کو سٹیج پر مدعو کیا۔اور ان کی زبانی ان کے کام کا تعارف سامعین تک پہنچایا۔ پروگرام کے فرنچ پورشن میں سید ظہیر شاہ نے تحریک کے سپوت اظہر صدیق سے منہاج ویلفئر فرانس کی فرانس کے ویلفئیر سسٹم میں انٹرکشن کے حوالے سے گفتگو کی۔ گفتگو کرنے والوں میں طارق چوھدری ، صوفی نیاز ،ملک شبیر احمد اعوان ،چوھدری محمد اسلم ، چوھدری اعظم صدر منہاج القرآن فرانس ، میڈیا پرسن راو خلیل احمد پروفیسر حسن میر قادری اور سابق ناظم اعلی’ شیخ زاہد فیاض شامل تھے۔