پیرس (یس ڈیسک) خوشبوؤں اور محبت کے شہر پیرس میں فیشن ویک پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ ڈیزائنر ٹائری مگلر کے ملبوسات کی نمائش ہوئی تو دیکھنے والوں کا تانتا باندھ گیا۔ تخیلاتی کمپیوٹرزڈ دنیا کو ذہن میں رکھ کر بنائے گئے ملبوسات کا ڈھنگ ہی نرالا تھا۔ ریمپ پر چلتی ماڈلز کو دیکھ کر یوں گمان ہوتا کہ جیسے روبوٹس ہوں۔ ادھر ویسٹ وڈ کے ملبوسات کی نمائش میں بھی روایتی لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
شہزادوں اور شہزادیوں کے قدیم ملبوسات کو جدت کا لبادہ پہنایا گیا تو شرکاء اش، اش کر اٹھے۔ پیرس فیشن ویک 11 مارچ تک جاری رہے گا جس میں ویلنٹینو، لوئس یوٹون اور چینل سمے سمیت کئی اہم فیشن ہاؤسز کے ملبوسات کی نمائش ہو گی۔