پیرس فیشن ویک، فیشن کے نت نئے انداز میںرنگ اور جدت بھرے ملبوسات کی نمائش کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
1973سے شاندارانداز میں ہر سال منعقد کیا جانے والا پیرس فیشن ویک دنیابھر میں نت نئے ٹرینڈز متعارف کرانے کے لیے مشہور ہے۔اس باربھی پیرس فیشن ویک میں ،مشہور انٹرنیشنل برینڈزاور ڈیزائنرز ،چینل ،ڈئیور،ایلی ساب اور دیگر نے فیشن کی دنیا میں ہلچل مچادی۔2017اور 18 کے فال ونٹر کلیکشن ، ہاٹے کاٹیور،کیوژل ڈریسز، جدت بھرے انداز میں پیش کیے۔پانچ دن جاری رہنے والےپیرس فیشن ویک میں کئی ڈیزائنرز نے بیگز،جوتے اور ہیٹس سمیت دیگر اسیسیسریز بھی پیش کیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔