پیرس (یس ڈیسک) پیرس فیشن ویک اپنے اختتام کو پہنچا ، آخری دن برطانوی ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ حاضرین ماڈلز کی ریمپ پر واک کیمرے میں محفوظ کرتے رہے۔ خوشبوؤں کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک اپنے اختتام کو پہنچا۔
خوبرو ماڈلز نے آخری دن برطانوی ڈیزائنرز رالف اور روسو کے ملبوسات کی نمائش کی موسم بہار کی نوید دیتے ملبوسات میں لمبے گاؤن، سفید اور شوخ رنگ نمایاں رہے۔ یہ پیرس میں رالف اور روسو کا دوسرا شو تھا جسے دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔