پیرس (یس ڈیسک ) سفارت خانہ پاکستان پیرس فرانس میں جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب جس سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر مملکت مذہبی امور رکن قومی اسمبلی پیر حسنات شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی قربانیوں سے ملتی ہےاس کے بعد آزادی کو قائم رکھنے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑھتا ہے یاد رکھیں کسی قوم کو باہرسےکوئی نہیں مارتا قومیں جب مرتی ہیں اندرونی دشمنوں سے مرتیں ہیں انہوں کا کہا کہ دو تین سال قبل جو پاکستان آج وہ نہیں پاکستان کے محافظ چوک چابند ہیں اور حکومت بھی ان کے ساتھ ہے پاکستان زندہباد جشن آزادی زندہ باد تقریب کے دوران شرکا جیے جیے پاکستان چشم آزادی زندہ باد کے نعروں سے کونجتا رہا کیپٹن مقصود نے صدر پاکستان ممنون حسین کا پیغام پڑھ کر سنایا اور عمار یا مین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا کیااس موقع پر سفیر پاکستان غالب اقبال نے قومی ترانے کی دھند پر سبزہ ہلالی پرچم بلند کیا سفیر پاکستان غالب اقبال نے خطاب کرتے کہا کہ ملک میں جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منائی جارہی ہے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کی طرف جشن آزادی منا انتہائی اہم اقدام ہے گذشتہ سال اس دن کے موقع پر ہم دعا کی تھی کہ ہمارے ملک میں تبدیلی آئے آپ کی دعا قبول ہوئی ملک حالات تبدیل ہوئے ہیں جس کا سرا حکومت اور تمام اداروں کے سر ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف اور حالات کی بہتری کیلئے ایک پیج پر ہیں اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ملکی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاست میں بھی حصہ لیں تقریب کے آختام پر ملکی ترقی خوشحالی کیلئے دعا سید الفت آہ نے کرائی۔