پیرس (اے کے راؤ) امام فرانس شیخ حسن شالگومی کی جانب سے پیرس کے مضافاتی شہر درانسی میں بین المزاہب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مزاہب کے سربراہوں کے علاوہ حکومتی وزراء اور مقامی مئیرز کو بھی شرکت کی دعوت تھی۔ امام فرانس شیخ حسن شالگومی کی خصوصی دعوت پر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سربراہان جنرل سیکرٹری محمد نعیم چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری طاہر عباس گورائیہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔