پیرس (اے کے راؤ) سوئٹزرلینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ دنیا کا بہترین ریسٹورنٹ کا درجہ پانے والے سوئس ریسٹورنٹ کے مالک شیف بونوا وائیولیئر اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شیف بونوا وائیولیئر نے خودکشی کی ہے۔44 سالہ بونوا کا ریسٹورنٹ لوزین شہر کے قریب تھا۔
بونوا نے 1996 سے 2012 تک ایسی ریسٹورنٹ میں کام کیا تھا اور وہ 2012 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ اسی کے مالک بن گئے تھے۔انھوں نے اس کے بعد سوئٹزرلینڈ کی شہریت حاصل کر لی تھی۔
ان کے ریسٹورنٹ کو ’تین مشیلین سٹار‘ ملے تھے اور فرانس کی ’لا لسٹ‘ کی جانب سے دنیا بھر کی بہترین کھانے کی جگہ کی فہرست میں سر فہرست ان کا ریسٹورنٹ تھا۔
بونوا پیر کو پیرس میں مشیلین کی نئی گائید کے اجرا میں شرکت کرنے والے تھے۔وہ شکار اور گوشت کے متعلق ایک ضخیم کتاب خالق بھی تھے۔