پیرس (پی پی پی فرانس) پیپلز پارٹی یورپ کے کواڈنیٹر چوہدری کامران گھمن کی طرف سے دنیا کی عظیم لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جسکے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر شگفتہ جمالی تھیں جب کہ اس تقریب کی صدارت چوہدری کامران گھمن نے کی اس موقع پر کیک کاٹا گیا تمام مقررین نے بینظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا بینظیر بھٹو نے اپنی ساری زندگی اس ملک کے مظلوم عوام کو استحصال سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے وقف کی اور ان کو برابری کا حق دلایا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے والد شہید ذوالفقاار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی طاقت دی اور بینظیر بھٹو نے میزائل سسٹم دے کر قوم اور ملک کے دفاع کو ناقابل شکست بنایا جبکہ اس کی قیمت میں دونوں عظیم رہنماؤں نے آمرانہ دور میں شہادتیں حاصل کیں تقریب کو نعروں نے چار چاند لائے ہال زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعروں سے گونجتا رہا۔
چوہدری کامران نے اپنے جذباتی انداز میں خطاب کیا اور کہا کہ بینظیر بھٹو جیالوں کو اپنے دل میں رکھتی تھیں اور انکے پیغام کو اس ملک کی مظلوم اور ننگے پاؤں چلنے والے عوام تک پہنچاؤں گے انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ پارٹی قیادت، کارکنان اور اس ملک کے مظلوم مزدوروں کیلئے راہ مشعل رہے گا آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔