پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس کی کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی (ویمن ونگ) کی منتخب چیئرپرسن محترمہ روحی بانو نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،کشمیر میں بسنے والے مسلمان طویل عرصے سے مظالم برداشت کررہے ہیں،عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے ا س طرف توجہ دیں اور مظلوم مسلمانوں کو ان کا حق دلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا میں ہندوستانی ہٹ دھرمی کیخلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ عالمی برادری کو ظلم و زیادتیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔