counter easy hit

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوم یکجہتی کا کشمیر کا بھرپور مظاہرہ, پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مخلص راہنماؤں نے مظاہرہ آرگنائز کیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوم یکجہتی کا کشمیر کا بھرپور مظاہرہ
پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مخلص راہنماؤں نے مظاہرہ آرگنائز کیا۔
Paris, kashmir, day, protess, at, eiffel, tower, barisster,sultan, mehmood, chaudhry, was, the , chief, guestپیرس(پریس ریلیز ) دنیا بھر کی طرح پیرس میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے کا انعقاد پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے کیا گیا

IMG-20180205-WA0268جس کی قیادت سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی جبکہ صدارت کشمیری راہنما زاہد ہاشمی نے کی۔ یہ مظاہرہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے راہنماؤں نے آرگنائز کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں کشمیرکے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں والے کتبے اٹھا رکھے تھے۔

Paris, kashmir, day, protess, at, eiffel, tower, barisster,sultan, mehmood, chaudhry, was, the , chief, guest

مظاہرین نے انڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کشمیریوں کی پر امن اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کے طاقت کے بے دریغ استعمال کیا جارہا یے لیکن اس کے باوجود بھارت کے قابض فوج کے سامنے کشمیری ڈٹے ہوئے ہوئے اور دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی شکل میں دنیا نے ان سے کر رکھا ہے۔

Paris, kashmir, day, protess, at, eiffel, tower, barisster,sultan, mehmood, chaudhry, was, the , chief, guest
بیرسٹر سلطان نےکہا کہ کشمیری عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل اوربھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔ ہم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے کہیں گے کہ وہ اگلے دو دن مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلائیں کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے

Paris, kashmir, day, protess, at, eiffel, tower, barisster,sultan, mehmood, chaudhry, was, the , chief, guestگااورکشمیری عوام کی قربانیں رنگ لائیں گی اور آزادی کی اس جدوجہد میں ہم انکے ساتھ ہیں اور سفارتی کوششوں سے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم و بربریت بند کرے۔اسی طرح ہم عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کو انکے مستقبل کا فیصلہ انکی مرضی و منشاء کے مطابق کرنے کے لئے استصواب رائے دلوائے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے گذشتہ چھ ماہ میں سات مظاہرے کرائے جس میں پیرس میں یہ دوسرا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں یہاں پر مقیم تارکین وطن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر کشمیری راہنماُ زاہد ہاشمی ، پاک ای یو فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین پرویز لوسر ، صدر تحریک انصاف میاں ذوالفقار جتالہ ، کشمیری راہنما راجہ اشفاق حسین ، کشمیری راہنما چوہدری ذوالفقار نگیال ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، پی پی پی کے کامران گھمن ، سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن یوسف خان ، عوامی تحریک کے قاری طاہر عباس ، ق لیگ کے صدر چوہدری منیر وڑائچ ، کامران بٹ ، شمروز الہی گھمن ، یاسر قدیر ، چوہدری طارق ندیم ، ایم کے پرویز چوہدری و دیگر نے بھی خطاب کیا , قاری فاروق احمد فاروقی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اور نظامت کے فرائض کشمیری راہنما نعیم چوہدری نے ادا کئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website